سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں ام رباب چانڈیو کیس کراچی کورٹ منتقل کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت

پیر 15 جولائی 2019 23:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر میں ام رباب چانڈیو کے والد چچا اور دادا قتل کیس کراچی کورٹ منتقل کرنے کیلئے دائر درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس عبدالمالک گدی نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں کیس کی فریادی ام رباب چانڈیو پرویز چانڈیو پیش ہوئے جبکہ دونوں فریقین کے وکلاء حاضر نہیں ہوسکے، عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ ڈیڑھ سال قبل میہڑ میں سابق یوسی چیئرمین کرم اللہ چانڈیو اور اس کے دو بیٹوں قابل اور مختار چانڈیو کو قتل کر دیا گیا تھا، کیس میں پی پی ایم پی اے سردار چانڈیو برہان چانڈیو و دیگر نامزد کیا تھا،کیس ای ٹی سی کورٹ سکھر میں زیر سماعت ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں