شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ، ایک اہلکارشہید، ایک زخمی

پیر 15 جولائی 2019 23:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ، جدید اسلحے سے بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کیمطابق شکارپور کے کچے کے علاقے جہاں پر سکھر اور شکارپور پولیس نے گذشتہ ماہ ڈاکوؤں کے حملے میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی کی شہادت کے بعد بھرپور آپریشن شروع کررکھا ہے، میں دوبارہ ڈاکوؤں کے گروہ نے وہاں پر آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور خصوصی طور پر پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کو جدید اسلحہ سے نشانہ بنایا جس سے بکتر بند گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ حملے میں سکھر پولیس کا ایک اہلکار ذوالفقار علی شہید ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا سکھر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق زخمی اہلکار کو سکھر کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملے کے بعد سے پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہے اور فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کردیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں