سکھر پولیس کا ایکٹیو کرمنل، موٹرسائیکل چور گینگ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار

پیر 15 جولائی 2019 23:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سکھر پولیس کا ایکٹیو کرمنل، موٹرسائیکل چور گینگ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران ایکٹیو کرمنل، موٹرسائیکل چور شراب، منشیات فروش اشتہاری مفرور سمیت 14 ملزمان گرفتار، ملزمان قتل اقدام قتل منشیات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے مسروقہ موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان برآمد مالکان کے حوالے کر دیے گئے، پولیس ترجمان کیمطابق ایئرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی میں موٹر سائیکل چور قدیر شیخ اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا، آباد پولیس نے انڈس ہائی وے کے قریب دوران گشت اطلاع پہ کاروائی قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری قادر بخش عرف غلام قادر گرفتارکیا، ایک اور کاروائی میںبہار کالونی میں اطلاع پہ چھاپے کے دوران ملزم عثمان جاموٹ گرفتار بھاری مقدار میں پان پراگ، ون ٹو ون چھالیہ، و دیگر مضر صحت اشیاء برآمدکی گئیں، پولیس نے سوسائٹی کے علاقے میں دوران ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے عادی مجرم ایکٹیو ملزم ندیم منگنیجو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

دیگر مقامات پر بھی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں