سکھر، بیٹے کو بے گناہ گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے،معمر خاتون کی اعلیٰ حکام سے اپیل

منگل 23 جولائی 2019 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) نیو یارڈ روہڑی کی مکین معمر خاتون مسمات عائشہ کورائی نے اپنے بیٹے مظفر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے روہڑی پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے روہڑی پولیس اہلکار ججی نے میرے اٹھارہ سالہ بیٹے فاروق علی جو کہ روہڑی ریلوئے اسٹیشن پر کام کرتا ہے اسے بے گناہ گرفتار کیا اور رہائی کیلئے رشوت طلب انکار پر اسے چرس کے جھوٹے کیس میں چالان کر دیا ہے خاتون نے بالاحکام سے نوٹس لیکر ملوث اہلکار کے خلاف کاروائی اور بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں