الیکشن گھوٹکی میں اثرات سکھر میں ظاہر ، کاروباری زندگی مفلوج ، سرکاری دفاتروں میں بھی ملازمین اور افسران کی حاضری معمول سے کم رہی

منگل 23 جولائی 2019 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) الیکشن گھوٹکی میں اثرات سکھر میں ظاہر ، کاروباری زندگی مفلوج ، سرکاری دفاتروں میں بھی ملازمین اور افسران کی حاضری معمول سے کم ، بازاروں میں سنا ٹا ، تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے حلقہ این اے 205میں ہونے والے انتخابی عمل کے اثرات دیگر شہروں کی طر ح سکھر میں ظاہر ہوئے گھوٹکی میں انتخابی عمل کی وجہ سے سکھر کے تجارتی و کاروباری علاقوں میں سناٹا چھایا رہا جبکہ سکھر کے سرکاری دفاتروںمیں افسران اور ملازمین کی حاضری پر معمول سے کم نظرآئی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں