جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے زیراہتمام ’’جیوے جیوے پاکستان پاک فوج زندہ باد مشعل بردار‘‘ ریلی

جمعہ 16 اگست 2019 16:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے زیراہتمام جامعہ فیص العلوم بندر روڈ سے گلوبل چوک سکھر بیراج موڑ تک ’’جیوے جیوے پاکستان پاک فوج زندہ باد مشعل بردار‘‘ ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت جے یوپی کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ حامد محمود فیضی میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان کے چیئرمین محمد غیاث الدین قادری جامعہ انوار مصطفے کے صدر مدرس علامہ میر حسن امیرالبحر علامہ پیر بخش باروی مولانا یونس سکندری تنظیم اصلاح المسلیمن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سعید اعوان کر رہے تھے، ریلی کے شرکاء پاکستان کا مطلب کیا لاالہ ال اللہ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ ال اللہ۔

(جاری ہے)

پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان، کے نعرے لگا رہے تھے، گلوبل چوک پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت افواج پاکستان سے خوف زدہ ہو کر بوکھلاہٹ کا شکارہے پاک فوج نے دوٹوک جواب دے کر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور بھارتی آرمی کے دماغ سے ہوا نکال دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کا مورل بلند ہے پاک فوج پورے عزم واستقلال کے ساتھ چوکس اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں