سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، چیئر مین سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن

ہفتہ 17 اگست 2019 17:29

سکھر۔17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شفیق آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان کے مطالبے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کئے جانے سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے، بھارت کی جانب سے ایٹمی حملوں کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ملکی سالمیت و بقاء کے لئے پوری قوم سروں پر کفن باندھ کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہونے کا وقت آگیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محنت کشوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی، نعیم مغل، احسان بندھانی ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں