محرم الحرام کی آمد اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی سکھر کی زیرصدارت اجلاس

پیر 19 اگست 2019 21:03

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) محرم الحرام کی آمد کے سلسلے اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں کی زیرصدارت اجلاس، پولیس ترجمان کیمطابق اجلاس میں ضلع کے سینئر پولیس افسران، تمام ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز سمیت ٹریفک سارجنٹ بھی شریک ہوئے،ایس ایس پی سکھرنے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی پلان اور ڈیپلائیمنٹ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں ہائی الرٹ رہیں گے، روزانہ کی بنیاد پہ اسنیپ چینگ اور سرچ آپر?شن کو یقینی بنائیں گے،مسافر خانوں، گیسٹ ہاؤسس صرائے کے رجسٹرڈ روزانہ کی بنیاد پہ چیک کیے جائیں ،اجلاس میں تمام روٹس اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اور پیشہ نظر ممکنہ خطرات سے محفوظ جلسے و جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں افسران کو منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ ملکر گزشتہ سال محرالحرام کے ایام کے دوران پیش آنے والے معاملات و مسائل کو زیر غور لانیاور انکا فوری تدارک کرنے کی ہدایات،اجلاس میں تمام افسران اپنی حدود میں علماء و پرمٹ ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات ومطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی اپنائیں گے اور کانٹیجنسی پلان کے تحت ڈیپلائیمینٹ کو یقینی بنائیں گے،نفرت انگیز تقاریر، 4th شیڈول اور نیشنل ایکشن پلان کے تمام نقات پہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت ،ایس ایس پی سکھر کا سیکیورٹی کے حوالے سے تمام مکتب فکر کو محرم الحرام کے دوران پرامن رہنے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں