سکھر پولیس کی کاروائی، پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار

پیر 19 اگست 2019 21:03

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سکھرکی سی سیکشن پولیس کی کاروائی، پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم زین العابدین جانوری گرفتار، مقدمہ درج، پولیس ترجمان کیمطابق سی سیکشن پولیس کی جیل موڑ کے قریب دوران ناکہ بندی کاروائی، مفرور.

(جاری ہے)

ملزم زین العابدین جانوری کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا ، پولیس کی دوران گشت ایک اور کاروائی، واردات کے ارادے سے کھڑے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اسلحہ مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، مینارہ روڈ پہ کاروائی کے دوران واردات کے ارادے سے کھڑے ملزم عبدالرزاق جانوری کو اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 30 بور پستول میگزین اور گولیاں اور مسروقہ 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں