سندھ فوڈاتھارٹی کے فوڈ پوائنٹس پر چھاپے،جرمانے عائد

پیر 19 اگست 2019 21:05

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سندھ فوڈاتھارٹی کا سکھر کے مختلف کھانے پینے کی فوڈ پوائنٹس پر چھاپے، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن مسعود علی بھٹو اورلاڑکانہ ٹیم کے انچارج محبوب علی بھٹی کے ہمراہ ملٹری روڈ کے نجی ریسٹورنٹس پر چھاپے ، بین الاقوامی فوڈ چین کی سکھر برانچ کو بھی مضر صحت تیل میں پکائے جانے والے کھانے پر 20 ہزار کا جرمانہ عائد،مقامی فوڈ ریسٹورنٹ میں مضر صحت اشیائے اشیاء کے استعمال پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد، انچارج ریڈ ٹیم نے کہا کہ : سند حکومت کے خصوصی احکامات پر سندھ بھر کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کر رہے ہیں، عوام کو مضر صحت کھانے فراہم کرنے والوں کو مسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں