سماجی تنظیم ایم ایچ فری میڈیکل اور ہوریزون کی ایچ آئی وی اور ایڈز سے بچائو کے سلسلے میں آگاہی واک

پیر 19 اگست 2019 21:05

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سماجی تنظیم ایم ایچ فری میڈیکل اور ہوریزون کی جانب سے ایچ آئی وی اور ایڈز سے بچائو کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک کی گئی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین وسان نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز جیسے موذی مرض سے بچائو ممکن ہے معاشرتی سطح پر ہر انسان اپنا قومی اور دینی فریضہ انجام دیتے ہوئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر اس بیماری کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، واک میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، ایم ایس ڈاکٹر کلیم اللہ میمن ، سماجی رہنما سید صغیر زیدی ایڈوکیٹ، روٹری کلب کے شجاعت احمد صدیقی، ریجنل منیجر فرحان نقوی، ڈاکٹر نجف شاہ، ڈاکٹر مراد علی خمیسانی، پروفیسر اصغر عباس شاہ، مذہبی اسکالر سید مظہر عباس نقوی، ریجنل ہیڈ ویرک رضوان شاہ، صحافین، سول سوسائٹی، شہریوں، نوجوانوں اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس انسان کو ایچ آئی وی کی شکایت ظاہر ہو وہ اپنا عالج معالجہ ضرور کرائے اور اس بیماری کے خلاف ہر سطح پر تمام شہری گھر گھر، شہر شہر، دیہات میں آگاہی فراہم کرنے میں مثبت انداز میں تعاون کریں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بیماری خون سے خون، بے راہ روی، استعمال شدہ سرنج کے استعمال، کان ناک چھدوانے میں استعمال شدہ اوزار کے استعمال سے پھیلتی ہے جس کے روک تھام کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی سخت ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں