سماجی تنظیم کا شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 اگست 2019 21:05

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے خلاف سماجی تنظیم جناح ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے جناح چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصلاح الدین شیخ نے کہا سکھر کی عوام پینے کے صاف پانی سے تو محروم تھے ہی اب رہی سہی کسر جگہ جگہ پڑے ان کچرے کے ڈھیروں نے پوری کردی ہے جسکی تمام تر ذمہ داری میونسپل کارپوریشن سکھر انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کس ایماُپر میونسپل انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کے نظام کو نجی کمپنی کو ٹھیکہ پر دیا جس کی جناح ویلفئِر ایسوسی ایشن مذمت کرتی ہے اور مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نجی کمپنی کے اس ٹھیکہ کو ختم کر کے سکھرمیونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکرز کے ذریعے شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی کو صاف کروایا جائے ، مظاہرین میں شازیم خان عمران شیخ بشیر منگنھار حسنین اجمیری وکی شیخ شانواز میرانی شامل تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں