محکمہ فاریسٹ سکھر ریجن کی جانب سے آگاہی مہم اور شجر کاری کا باقاعدہ آغاز

منگل 20 اگست 2019 20:15

سکھر۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) وزیراعظم پاکستان اور سندھ حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم کے حوالے سے محکمہ فاریسٹ سکھر ریجن کی جانب سے سکھر ریجن کے دیہی اور شہری علاقوں سمیت کچے (بیلوں)کے علاقوں میں آگاہی مہم اور شجر کاری(پودے لگانی)کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اس سلسلے محکمہ فاریسٹ کی جانب سے شاہ بیلو گھوٹکی کے احسان سندرانی بیلوں اور میرپورماتھیلو پکا بیلوں میں میں آٹھ مربع ایکڑ زمین پر 90 ہزار پودے لگائے گئے اور سندھ کو سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے دعا کیساتھ لوگوں میں شجر کاری کے حوالے اہمیت کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ فاریسٹ کے کنزرویٹر سلیم وسترو ڈی ایف او افتخار آرہی، عبد المالک ملاح ، شمس الدین کھوسو، ہدایت اللہ چاچڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے بعد پودوں اور درختوں میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی آتی ہے اور یہی موقع اللہ تعالی نے ہم انسانوں کو فراہم کیا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ زیادہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پودے لگائے تاکہ ہماری آنی والی نسلیں ماحولیاتی تبدیلوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچ سکیں اور ہمارا سندھ سرسبز و شاداب ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں