سکھر یونین آٖف جرنلسٹس کا عمومی جنرل کونسل اجلاس

منگل 20 اگست 2019 20:15

سکھر۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سکھر یونین آٖف جرنلسٹس کا عمومی جنرل کونسل اجلاس صدر یونین آف جرنلسٹس ظہیر آصف خان لودھی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں جنرل سیکریٹری سلیم سہتو، خازن کامران شیخ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالحمید کمبوہ، سیکریٹری اطلاعات ابوذر غفاری، آفس سیکریٹری خالد بٹ کے علاوہ نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائمخانی نائب صدر منور حسین منور، شکار پور یونین کے صدر آغا اسرار پٹھان ، روہڑی یونین کے صدر عنایت جاگیرانی، جنرل سیکریٹری شفق شیخ، خیرپور یونین کے جنرل سیکریٹری نوید کھوڑو، کشمور ایٹ کندھکوٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر لیاقت کھوسو، جیکب آباد یونین کے جنرل سیکریٹری سرمد سندرانی، سینئر صحافی محمد موسی بلوچ، اے ڈی کھوکھر کے علاوہ سکھر، نوشہروفیروز، شکار پور،جیکب آباد، خیر پور، گھوٹکی،اضلاع و تعلقہ جات گڑھی خیرو، ٹھل، غوث پور، تنگوانی، ٹھکراٹو، گھوٹکی سرحد، صالح پٹ، بھریا ، محراب پور، مورو کنڈیارو فیض گنج ، کوٹڈیجی، ٹھری میرواہ سمیت مقامات کی ونین آف جرنلسٹس کے عہدیدران و سینئر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلعی صدور نے اپنے اپنے اضلاع کی تنظیمی رپورٹس پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل کونسل نے تنظیمی کاموں کی توثیق کی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں