آل پٹھان اتحاد نے سکھر شہر کے مختلف علاقوںمیں صفائی مہم کا آغاز کردیا

منگل 20 اگست 2019 20:15

سکھر۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر، آل پٹھان اتحاد کی جانب سے صدر عیسیٰ خان کی زیر نگرانی علاقے میں صفائی مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے، جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے آل پٹھان اتحاد سکھر کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جارہا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں