سندھ پولیس کے شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے ایصال ثواپ کے لئے قرآن خوانی فاتحہ سوئم

جمعہ 23 اگست 2019 19:43

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سندھ پولیس کے شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے ایصال ثواپ کے لئے قرآن خوانی فاتحہ سوئم کا اہتمام ان کے گھر کے قریب چوک گھنٹہ گھر پر کیا گیا جس میں پولیس افسران اہلکاروں سیاسی سماجی مذہبی تاجر رہنما?ں عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہید راؤ شفیع اللہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا مفتی چمن زمان قادری مفتی ساجد رفیق قادری جییو پی کے مشرف محمود میلاد مصطفے کمیٹی کے غیاث الدین القادری تنظیمات اہلسنت کے علامہ رضوان خان قادری منور قریشی آغا تابش خان حاجی یاسین سعیدی سکھر اسمال ٹریڈرز کے شکیل قریشی حافظ معاذ قاسمی عارف خان یوسف زئی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر رہنما?ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راؤ شفیع اللہ نے جواں مردی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دی? اور ملک وقوم کی خاطر اور سندھ میں امن کے ل? اپنی جان قربان کردی انکی شہادت رائیگاں نہیں جائیگا گی مقررین نے شہید پولیس افسر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اورانکے صاحبزادے را ؤمحمد احمد اور شہید کے دیگر بیٹوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں