جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

جمعہ 23 اگست 2019 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ منزل گاہ سکھر سے پریس کلب تک زیر قیادت سکر سٹی کے کیامیر مفتی سعود افضل ہالیجوی ،مفتی قمر الدین ملانو،مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،مفتی اعظم مہر،حافظ سراج احمد چنہ،مولانا بخش مہر،مولانا حسین آزاد،مولانا محمد ابراہیم مہر،عبدالخبیر خاکسار،محب اللہ سکھروی و دیگر کے ریلی نکالی اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی آئین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد کے مطابق انکے حقوق دیئے جائیں تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کے آج پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے کشمیریوں کا بے گناہ خون دنیا سے سوال کرتا ہے کہ کیا کشمیریوں کو انکی سوچ کے مطابق آزادی سے جینے کا حق نہیں ہے۔رہنماؤں نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے پرزور مطالبہ کیا کے وہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں