سکھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، این جی اوز کی پریس کانفرنس

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:34

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) سی پی ڈی آئی سندھ کے پراجیکٹ کوآر ڈینیٹر عاطف علی نے ارادو کے لائز ون آفیسر امان اللہ منگی کے ساتھ سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے سکھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خصوصا سکھر کی یونین کمیٹی 18کی حالت زار انتہائی خراب ہوچکی ہے متعدد بار شکایت کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاسکا ہے ایک سروے کے مطاق نکاسی آب کے سسٹم کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں نے اپنی مدد آپکے تحت کلین اینڈ گرین مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے مذکورہ افراد نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کے یوسی 19سے تعلق رکھنے والے ممبران نے رپورٹ میں بتایا کے نیو پنڈ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں نے فنڈز کی عدم دستیابی کی بنا پر کام بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے یوسی کے مکین شدید مشکلات کا کاشکار ہیں ایسا لگتا شہر کو جان بوجھ کر تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے زریعے ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ سکھر نے متعلقہ بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے وہ نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا موئثر کردار ادا کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں