نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:34

سکھر۔13ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر محمد عامر فاروقی نے سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہرمیں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کا سینٹری عملہ سکھر شہر کے رہائشی و تجارتی مراکز سے نالیوں اور گٹروں سے کچرہ نکال کر فوٹو سیشن کرکے افسران کو خوش کرنے میں مصروف ہے لیکن کچہرہ اٹھانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری سمیت رہائشی افراد شدید پریشانی میںمبتلا زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کے تاجر سیکریٹریٹ میں تاجروں سے بات چیت کرتے کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں