سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری پر میدان میں آگئے،پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری پر میدان میں آگئے پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ بھی کردیا کہتے ہیں بہت بہتر ہوتا کہ خورشید شاہ کو اسلام آباد کے بجائے سکھر سے گرفتار کیا جاتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی مئیر طارق چوہان ، یوسی چیئرمین مختیار کھوکھر و دیگر موجود تھے میئر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے جو جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی ہے اگر اس طرح کے حکومتی اقدامات ہوتے رہے جن میں عوام آؤٹ آف کنٹرول ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں وفاقی حکومت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ سے سکھر کے عوام محبت کرتے ہیں اور وہ بھی سکھر کے عوام سے محبت کرتے ہیں اگر بہتر ہوتا کہ انہیں اسلام آباد کے بجائے سکھر سے گرفتار کیا جاتا یا انہیں بتادیا جاتا تو وہ خود ہی لوگوں کو پر امن رہنے کا مسیج دیتے تاہم وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور گذشتہ تیس سالوں سے انہوں نے لوگوں کو سروسز فراہم کی ہیں ان کی اس طرح گرفتاری کی سکھر کے عوام مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں گرفتار کرنے کے بجائے ان کے خلاف تحقیقات جاری رکھی جاتیں تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوتا کیونکہ ہم احتساب کے نہیں اس کے طریقہ کار کے خلاف ہیں وہ ملزم ہیں مجرم نہیں ہیں ان کے یہاں پر گھر ہیں اور خاندان ہیں ان کو اس طرح گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے اس طرح تو ان لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے جن کے نہ گھر ہوں اور نہ ہی خاندان اور ان کے بھاگ جانے کا ڈر ہو تاہم ان کی گرفتاری کے بعد سکھر میں جو جلاؤ گھیراؤ ہوا اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی نہیں وفاقی حکومت ہے سکھر میں نکاسی آب کے ناکارہ نظام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف سکھر ہی نہیں بلکہ پورے سندھ میں واٹر کمیشن کے احکامات پر ویسٹ واٹر سسٹم پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے اور سسٹم کی ٹرانزیکشن کی وجہ سے مسائل سامنے آئے ہیں تاہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں تو ہمیں عوام کی پریشانی کااحساس ہے اس کی بہتری کے لیے ہم سیکریٹری پبلک ہیلتھ سے رابطے میں ہیں کہ ایسامیکنزم بنایا جائے کہ منتخب نمائندے اس سسٹم کی نگرانی کرسکیں ایک سوال کے جواب میں میئر سکھر کا کہنا تھا کہ ان کے والد سینیٹر اسلام الدین شیخ کے خلاف نیب کی کوئی تحقیقات نہیں چل رہی ہیں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں