سکھر میں دیرینہ تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) سکھر میں دیرینہ تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، پولیس اطلاع کے باوجود جائے وقوعہ پر نہ پہنچی نعش لوگوں نے اسپتال پہنچا دی، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نواں گوٹھ میں مسلح ملزمان نے پٹھان برادری کے ایک شخص دلاور جان جو گھر سے کسی کام کے لیے باہر جارہا تھا پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی گولیاں لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی مگر اس کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی تو لوگوں نے نعش رکشہ میں ڈال کر سول اسپتال پہنچائی جہاں سے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پٹھان برادری کے دو گروہوں میں جاری دیرینہ تنازعہ کا شاخسانہ ہے جس میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں