ربیع الاول میں ریلیوں،جلسوں و محافل کو سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور باعث سعادت بھی ہے،ایس ایس پی سکھر

جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں،ریلیوں،جلسوں و محافل کو سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور باعث سعادت بھی ہے،ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے۔ربیع الاول کے لئے بہترین سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا،تنظیمات اہلسنت نے ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمت العالمین بن کر تشریف لائے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امن و سلامتی و محبت کا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تنظیمات اہلسنت کے چیئرمین مشرف محمود قادری،ڈاکٹر سعید اعوان،مولانا افتخار عقیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا مزید کہنا تھا کہ سکھر میں امن و امان قائم کرنے میں عوام کا تعاون قابل ستائش ہے،اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنز کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مجرم کتنا بھی با اثر ہو قانون سے بالا تر نہیں ہے۔قانون سب کے لئے برابر ہے۔پولیس اور عوام کے درمیان بہترین رابطے کے لئے پولیس کی اصلاحی تربیت کی جا رہی ہے۔

تاکہ پولیس اور عوام دوستی کی مثالیں دی جائیں۔شھر میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کے لئے بہترین پلان بنایا جارہا ہے۔تاجروں اور عوام کے تعاون سے سکھر شھر کے ٹریفک جام کے مسائل حل ہونگے۔ضلع کے تمام تھانوں پر کارکردگی دکھانے والے افسران تعنیات کئے گئے ہیں۔عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔امن و امان کے قیام کے لئے رات دن کام کررہے ہیں۔

شھر کے ہر چوک پر پولیس چوکیاں بنا دی گئی ہے۔شھر میں داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔تاکہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے۔ملاقات میں مجاہد اہلسنت چیئرمین تنظیمات ااہلسنت مشرف محمود قادری نے 11 اکتوبرکو ہونے والے عظیم الشان عرس مبارک امام احمد رضا خان رحمت اللہ علیہ اور استقبال ربیع الاول کے پروگرام کا دعوت نامہ بھی پیش کیاواضع رہے کہ اس پروگرام میں کراچی سے وطن عزیز پاکستان کے ممتاز نعت خواں ساجد قادری شرکتجبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین مفتی محمدابراہیم قادری کرینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں