ملک فلاحی جماعت کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرناہے، صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر ،ملک فلاحی جماعت سکھر کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ ملک فلاحی جماعت کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ہمار ا مقصدصرف اور صرف غریب مستحق ضرورت مند لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور ان کے درپیش مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے تمام عہدیداران اپنے علاقوں میں بے لوث ہوکر عوام کی خدمت کریں اور ملک برادری بزرگ ، نوجوانوں تک اپنا پیغام پہنچا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ، خیرپور ، پنوعاقل دیگر وعلاقوں آنے والے ملک فلاحی جماعت کے عہدیداران سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ جو لوگ بے لوث ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں انہیں اس کا اجر اللہ تعالی ضرور دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک فلاحی جماعت کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ملک برادری افراد کی فلاحی و بہود کیلئے بھی کام کیا جارہاہے ہماری کوشش ہے کہ برادری کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیںانہوں نے عہدیداران سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں اور برادری کے معززین ، بزرگوں کی رہنمائی حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں