سکھر کی یونین کونسل 18 میں نکاسیء آب کے مسائل تاحال حل نہیں ہوپائے،امان اللہ منگی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ارادو کے لائیز ون افسر امان اللہ منگی نے نے ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ سکھر کے ممبران حبیب اللہ ڈالیٹ اور ادریس کٹپر کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کی یونین کونسل 18 میں نکاسیء آب کے مسائل تاحال حل نہیں ہوپائے،ترقی یا فتہ پاکستان کیلئے جمہوری مقامی طرز حکمرانی " پروجیکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ(ڈی-آئی-جی) کے نام سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈی-آئی-جی کے ممبران رضاکارانہ طور پر پروجیکٹ کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور ضلع کے مسا ئل کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرتے ہیں۔ سکھر کے شہری بالخصوص یونین کونسل 18 کے رہائشی ایک عرصے سے نکاسی آب کے مسائل سے پریشان ہیں اس ضمن میں ارادو اور ڈی-آئی-جی نے گذشتہ ماہ پریس کانفرنس منعقد کرکے متعلقہ اداروں کو توجہ دلانے کی کوشش کی مگر ایک ماہ گذر جانے کے باجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی نظر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یونین کونسل 19 میں موجود مختلف کارخانوں سے اخراج ہونے والا پانی سیم کا باعث بن رہا ہے جو کہ قریبی عمارتوں کیلئے نقصان سبب بن رہا ہے۔اس حوالے سے مقامی نمائندوں کو درخواست دی جا چکی ہے مگر ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ارادو اور ڈی-آئی-جی سکھر نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کا وجود عوامی مسائل کے جلد اور مؤثر حل کیلئے لایا گیا ہے لہٰذا یونین کونسل 18 اور 19 کے مقامی حکام نکاسیء آب کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کریں تا کہ شہری مقامی حکومتی نظام سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں