سکھر میں آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے جے یو آئی نے تیاریاں مزید تیز کر دیں

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سکھر میں آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے جے یو آئی نے تیاریاں مزید تیز کر دیں ، جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے وفد کا تعلقہ پنو عاقل کے مختلف یونٹوں کا دورہ ، تیاریوں کا جائزہ لیا ، آزادی مارچ موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تاریخ رقم کریگا ، مولانا محمد صالح اندھڑ ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر 27اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقدہ آزادی مارچ میں شرکت اور اسے کامیاب بنانے کیلئے ملک کے چاروں صوبوں کے چھوٹے بڑے شہروں بالخصوص سکھر میں آزادی مارچ کو کامیاب بنانے اور اسکی تیاریوں میں مزید تیزی آگئی ہے گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح اندھڑ ، حافظ غلام محمد کندھڑ ، مولانا غلام علی ڈیپر ، قاری لیاقت علی مغل ، ابو اسامہ عباسی نے تعلقہ پنو عاقل کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جے یو آئی تعلقہ پنو عاقل کے امیرمولانا غلام اللہ ہالیجوی ، جنرل سیکریٹری علی اکبر عباسی و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر تعلقہ پنو عاقل کے مختلف یونٹ کے امیراور جنرل سیکریٹری نے آزادی مارچ کے حوالے سے کی جانی والے تیاریوں کے حوالے سے ، جے یو آئی ضلع سکھر کے عہدے داروں کو آگاہ کیا ، دورے کے موقع پر عہدے داروں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح اندھڑ نے کہا کہ آزادی مارچ موجودہ نااہل حکومت کے خلاف ایک تاریخ رقم کریگا ، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ موجودہ ظالم حکمرانوں سے نجات کا مارچ ہے ، عمران نیازی حکومت اور اسکے نااہل وزراء نے پاکستان کی عوام کو دھوکہ دیکر جعلی مینڈینٹ حاصل کیا اور عوام سے وعدے کئے ان وعدوں پر ابتک کسی قسم کو عملدرآمد نہیں ہو سکا البتا ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر کے ملک کی غریب عوام کو مزید پریشان حال کر دیا ہے ، ملک کی باشعور عوام سمیت تما م سیاسی جماعتوں نے موجودہ پی ٹی آئی حکومت کو یکجا مسترد کر دیا ہے ، آزادی مارچ میں ہزاروں نے لاکھوں لوگ شرکت کر کے عمران حکومت کے خلاف ملک کا تاریخی ریکارڈ احتجاج کرائینگے ، جمعیت علماء اسلام نے پاکستان کی سلامتی ، خوشحالی ، عوام کے حقوق اور اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ، جے یو آئی کی بڑھئی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف سازشی عناصر جے یو آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ہم انہیں باور کر دینا چاہتے ہیں کہ جے یو آئی نے ہمیشہ ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ عوام کے سامنے سرخرو ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی معتبر سیاسی جماعتوں نے بھی اس آزادی مارچ کی مکمل حمایت کر کے جے یو آئی کے حق اور سچ کے فیصلے کو بخوبی قبول کیا ہے ، آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو یہودی ایجنٹوں کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ آزادی مارچ کو کامیاب بنانے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے فکر و فلسفے کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں