سابق وزیر داخلہ سندھ کے گرفتار کزنز احتساب عدالت میں پیش،تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے گرفتار دونوں کزنز سمیت 3 ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔جمعرات کواحتساب عدالت میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے سہیل انور سیال کے 2 کزنز شاہد سیال، سعید سیال، اور منھیل جتوئی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔نیب کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔نیب نے تینوں ملزمان کو ضمانت رد ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، ملزمان لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن اور جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کیس میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں