سکھر:ظالم بیٹوں نے بیویوں کیساتھ ملکر ماں کو گھر سے نکال دیا،متاثرہ خاتون انصاف و تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) خون سفید ہو گیا،ظالم بیٹوں نے بیویوں کیساتھ ملکر ماں کو گھر سے نکال دیا،متاثرہ خاتون انصاف و تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گئی،انصاف کی اپیل تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے نصرت کالونی نمبر پانچ اولیاء مسجد کی مکین معمر بیواہ خاتون مسمات پروین زوجہ مرحوم نذیر احمد انصاری نے اپنے بیٹوں سعداحمد،ظہیر ، معظم علی،عباد اور بہوؤں کی جانب سے ملکیت پر قبضہ اور زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے اسکے بیٹوں نے اپنی بیوؤں کیساتھ ملکر مکان پر قبضہ کرنے کیلئے اسے بلاجواز حراساں کرنا شروع کر رکھا ہے اور مجھے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں گذشتہ روز بھی انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر میں وہاں سے فرار ہوکر اپنے رشتے دار کے یہاں پہنچی ہوں متعلقہ تھانے کو واقعہ کی اطلاع دی مگر پولیس نے کچھ نہیں کیا مجھے ڈر ہے کہی میرے بیٹے ملکیت کیلئے مجھے قتل نہ کر دیں خدرا نوٹس لیکر مجھے میرے بیٹوں کے مظالم سے آزاد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں