گلشن اقبا ل سکھر کے مکین جگر کے مرض میں مبتلا شہری در محمد شر کی علاج میں مدد کی اپیل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) گلشن اقبا ل سکھر کے مکین جگر کے مرض میں مبتلا شہری در محمد شر نے علاج کیلئے حکومت وقت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جگر کی بیماری میں مبتلا ہے ڈاکٹر وں کے مطابق اسکا جگر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے جس کے علاج کیلئے 70لاکھ روپے خرچہ آئیگا میں غریب محنت کش گھر کی کفالت کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ، اتنی بڑی رقوم کہاں سے لائوں میری تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو ابھی چھوٹے ہیں ، غربت کے باعث علاج کرانے سے قاصر ہوں خدرا میری زندگی بچانے کیلئے میری مالی مدد کی جائے تاکہ میں اپنے بیوی بچوں کی کفالت کر سکوں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں