جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے وفد کی جماعت کے مرکزی صدر سے ملاقات

پیر 21 اکتوبر 2019 17:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے وفد نے صوبائی صدر قاضی مشھود احمد کی قیادت میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ جعفر صادق طاہر طاہری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل انجینئر غلام محمد میمن،مفتی عزیزالرحمن،محمد حنیف سولنگی بھی موجود تھے صوبائی وفد میں مخدوم محمد اعظم، نیاز احمد مری،شھزادہ وقاص،محمد اشرف جتوئی،محمد اقبال سوھو،محمد اسماعیل چنہ،ڈاکٹر سعید اعوان،انور علی ڈاہری،مشتاق سومرو،خلیفہ سکیلدو،طارق منگی،سعید چانڈیو شامل تھے۔

صوبائی صدر قاضی مشھود احمد نے جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے سالانہ مجلس عاملہ کے پروگرام میں مہمان خصوصی کے لئے مرکزی صدر صاحبزادہ جعفر صادق طاہر طاہری کو دعوت عرض کی۔دعوت کو صاحبزادہ جعفر صادق طاہر نے قبول کرتے ہوئے ماہ دسمبر2019 کا وقت دیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں