محکمہ جنگلی حیات کی کاروائی،ایک سوسے زائد تیتر اور بٹیر برآمد

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) محکمہ جنگلی حیات کی کاروائی،ایک سوسے زائد تیتر اور بٹیر برآمد، ملوث افراد پر جرمانہ، پرندوں کو آزاد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات سکھر کے انسپکٹر دیدار حسین بھاگت کی قیادت میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں تیتر اور بٹیر برآمد کرلیے ، محکمہ کے زرائع کیمطابق کاروائی کے دوران سو سے زائد تیتر اور بٹیر برآمد کیے ہیں، جبکہ ہرن برآمد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر بیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا،جبکہ پرندوں کو آزاد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں