سکھر ،جے ٹی آئی یونٹ حسین کلری کٹپر کی مجلس شوری کا اجلاس

منگل 22 اکتوبر 2019 23:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) جے ٹی آئی یونٹ حسین کلری کٹپر کی مجلس شوری کا اجلاس یونٹ کے صدر حق نواز کٹپر کے منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکریٹری حماد اللہ کٹپر ،مولانا عبدالباری کٹپر،مولانا ابوبکر میکھو،استاد عبدالشکور کٹپر سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی تنظیمی امور سمیت آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے موجودہ اسلام مخالف حکمران آزادی مارچ کو روکنے کیلئے ناقابل برداشت سازشیں کررہے ہیں لیکن وہ جمعیت کے جیالوں کی جانبازی سے ناواقف ہے ہم اپنے نظریئے اپنی قیادت اور ختم نبوت کی حفاظت میں شہادت کو فتح عظمی سمجھتے ہیں شہید مولانا محمد حنیف کی روح ہمیں آوازیں دے رہی ہے کہ یہ تو ایک جان جان تھی گر لاکھوں بار جنم ملے پھر بھی ختم نبوت پر مرمٹنے کا شوق دل میں تھام کر قادیانیوں اور انکے حامیوں سے جنگ جاری رکھے گے رہنماؤں نے کہا کے آزادی مارچ روڈ اور ٹرانسپورٹ کا محتاج نہیں ہے اگر روڈ بند اور ٹرانسپورٹ کوروکا گیا تو جے یو آئی کے جیالے پیدل بیانوں سے اسلام آباد پہنچے گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں