شہر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام تباہ و برباد ہے،سربراہ تنظیم پاکستانی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے،شہر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام تباہ و برباد ہے،مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے کچھوے کی چال چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ربیع الاول کے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں اور ریلیوں کے گذرنے والے روڈ اور گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جاری کردہ ایک اعلامیہ میں انہوںنے کہا کہ کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر بہترین انٹظامی افسران ہیں ان سے درخواست ہے کہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل شہر کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے تمام محکموں کا ایمرجنسی اجلاس طلب کریں،کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کے خلاف ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں