پاکستا ن تحریک انصاف جمہوری حکومت ہونے کے باوجود آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،مولانا صالح اندھڑ

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح اندھڑ نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف جمہوری حکومت ہونے کے باوجود آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، جمعیت کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے کنٹینر کھڑے کئے جا رہے ہیں ، خندقیں کھودی جا رہی ہے ، علماء کرام پر جھوٹے مقدمات درج کر کے انہیں حراساں کیا جا رہا ہے تاکہ آزادی مارچ نہ ہو ہم پی ٹی آئی کی نااہل سلیکٹیڈ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے اور ہمیشہ لڑتی رہے گی عمران نیازی اور اسکے وزراء چاہے جتنا زور لگا لیں جے یو آئی کا آزادی مار چ ہر حال میں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز روہڑی بائی پاس نیو بس ٹرمینل میں زیر صدارت ضلعی امیر مولانا سائین عبدالقویم ہالیجوی کے بسلسلہ آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد جے یو آئی ضلع سکھر کی عاملہ ، تعلقہ کے امراء،نظماء عمومی کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں سنیئر نائب امیر مفتی شفیع محمد ، حافظ غلام مصطفی برڑو ، حافظ غلام محمد کندھر ،قاری لیاقت علی مغل ، مولانا زبیر احمد مہر ، مولانا غلام اللہ ہالیجوی ، مولانا عبدالکریم عباسی ، حافظ عبدالحمید مہر ، مولانا علی اکبر عباسی ، قاری امان اللہ سکھر وی و دیگر ذمہ داران موجود تھے اجلاس میں آزاد ی مارچ کی تیاریوں اور اسے کامیاب بنانے کیلئے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ذمہ داران کو بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے ، لیکن عمران نیازی حکومت عدالت عالیہ کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی بھرپور الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں ، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان سروں پر کفن باندھ کر اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کرینگے اور اس آزادی مارچ کو زبردستی کسی نے روکنے کی کوشش کی تو کارکنان اسکے خلا ف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں