ڈی سی سکھر اور میئر سکھر کا ترقیاتی سکیموں کا دورہ،سست رفتاری پر اظہار برہمی

بدھ 13 نومبر 2019 00:06

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ اور میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف روڈز کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں سست رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے اسکیموں کا دورہ کرکے متعلقہ انجنیئرز کو وقت پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی سکھر غلا م مرتضیٰ شیخ اور میئر ارسلان اسلام شیخ نے شکارپور روڈ، ملٹری روڈ ، قریشی گائوں اور دیگر علاقوں میں جاری روڈ س کے دیگر ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا اور سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے انجنیئرز اور میونسپل افسران کی جانب سے ڈی سی اور میئر سکھر کو اسکیموں کی فنڈنگ اور ٹائم فریم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے انجنیئرز کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں معیاری کام کیا جائے اس سلسلے میں کوئی بھی سودیبازی قبول نہیں کی جائیگی ۔ میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ شہر کی ترقیاتی اسکیموں کو وقت پر مکمل کرانا اولین ترجیحات میںشامل ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں