موٹروے پولیس کی جانب سے طلبہ و طالبات میں روڈ سیفٹی کے عنوان پر سیمینار

بدھ 13 نومبر 2019 00:06

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کی خصوصی ہدایت پر موٹر وے پولیس بیٹ 27 کرم آبادکے افسران پر مشتمل آگاہی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی اسکول کوڑہ گوٹھ پہنچ کر طلبہ و طالبات میں روڈ سیفٹی کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈی او تعلیم حمید اللہ مہر، آفیسر رضا للہ لاکھو، پرویز احمد اور سینئر پیٹرول آفیسر انور سعید نے تمام کلاس رومز میں مرحلہ وار آگاہی دیتے ہوئے روڈ سیفٹی کے قانون اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دوران سفر ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور ٹریفک قانون کی پاسداری کرنے سے اپنی اور دوسرے افراد کو بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا سکتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ سڑک عبور کرتے ہوئے صرکے دونوں اطراف نظر رکھتے ہوئے عبور کی جائے اور سڑک پر قائم فٹ پاتھ کے استعمال سے ٹریفک کی روانی بھی بحال رہتی ہے ۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل محمد صالح نیموٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینارکے انعقاد پر موٹر وے پولیس افسران کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسکول میں تعلیمی اور غیر تعلیمی نصاب پر عمل درآمد اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں