محکمہ کسٹم کی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی، مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 13 نومبر 2019 00:06

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) محکمہ کسٹم کی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی،کسٹم عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عمران رسول کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس سے اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا گیا، برآمد کئے گئے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، برآمدہ سامان میں کمبل، ٹائر، گاڑیوں، موٹر سائیکل. اسپیئر پارٹز اور امپورٹیڈ اشیاء شامل ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں