غلام محمدمہر میڈیکل کالج سول اسپتال کے ہاوّس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں تاخیر پر احتجاج

بدھ 13 نومبر 2019 00:06

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) غلام محمدمہر میڈیکل کالج سول اسپتال کے ہاوّس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کو گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ہاوّس جاب ڈاکٹرز کو دن و رات ڈیوٹی کرنے کے باوجود ہمیں اذیت میں مبتلا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال میں سخت ڈیوٹی کرنے پر ہر ماہ تنخواہیں دیر سے ملنا معمول بن چکا ہے دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ہاوّس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی وصولی پر ہی انہیں دینا ممکن ہو تا ہے، ڈاکٹرز کو ہر ماہ تنخواہیں مل جاتی ہے تاہم تاخیر پر مسائل تو ہوتے ہیں ہاوّس جاب ڈاکٹرز کی دو یا تین مہینے پہنچ جاتی ہیں ، ہم ان کے جلد مسائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں