بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کے دیئے جانے والے فیصلے کیخلاف جے یو پی کی احتجاجی ریلی

بدھ 13 نومبر 2019 00:07

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کے دیئے جانے والے فیصلے کے خلاف سکھر میں جے یو پی کے کارکنوں نے صوبائی صدر مفتی ابراہیم قادری ودیگر کی قیادت میں کپڑا مارکیٹ سے گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ ہے جس نے دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کو رنجیدہ کردیا ہے اور اس فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں اور ان کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں ہیں بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں عالمی قوتیں ان مظالم کا نوٹس لیں اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں