تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے چھوٹے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، صدر صرافہ بازار ایسوسی ایشن

بدھ 13 نومبر 2019 00:07

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے چھوٹے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے صرافہ بازار میں ایک افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، بابو عبدالکریم، ذاکر بندھانی، استاد محمد حنیف، ذاکر خان، سعید احمد، عمران اللہ، فیاض خان، راشد صدیقی، عتیق اللہ سومرو ، محمد فیصل و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی تاجر برادری بے پناہ مسائل سے دوچار ہے، حکومت کو تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کاروبار، صنعت و تجارت کو فروغ دیکر ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاسکے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں