غیر سرکاری تنظیم ’’ سیف ‘‘ کی جانب سے 22،23 نومبر 2019 کو دو روزہ ’’ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر 19-‘‘ منعقد کیا جائیگا

بدھ 13 نومبر 2019 00:07

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’’ سیف ‘‘ کی جانب سے 22،23 نومبر 2019 جمعہ ہفتے کے روز دو روزہ ’’ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر 19-‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ، ڈائریکٹر سیف سکھر منیب شیخ کیمطابق المران آرٹس کونسل سکھر میں سہ پہر تین بجے سے رات گیارہ بجے تک جاری رہنے والے مذکورہ ’’ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر 19-‘‘ میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سیف پاکستان کے علاوہ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ممتاز سیاسی رہنماء ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، سید کمیل حیدر شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی مہمان خصوصی ہونگی، جبکہ دور روہ ’’ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر 19-‘‘ کے دوران مختلف اسکولز کالج کے طلبہ شرکت کریںگے اور صلاحیتوں کا مظاہر ہ کریں گے، اس دوران کتب میلہ سمیت طلبہ کی ذہنی آزمائش ، تقاریر سمیت دیگر مقابلے بھی منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

سیف کی جانب سے ’’ ٹیلنٹ ایکسپو سکھر 19-‘‘ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی ذھنی صلاحیتوںکو اجاگر کرنااور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں