کمشنر سکھر ڈویژن نے فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے بچائو کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 14 نومبر 2019 20:56

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر ( آج)15نومبر 2019بروز جمعہ دوپہر 3بجے اپنے آفس کے کانفرنس ہال میں سکھر ڈویژن کے اندر زرعی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے بچائو کے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرینگے،جس میں محکمہ زرعی توسیع سکھر کے ڈائریکٹر کو زرعی ادویات کے ہول سیلر زسمیت شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں