خیرپور کے نواحی علاقے احمدپور میں شہباز رینجرز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 14 نومبر 2019 20:56

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) خیرپور کے نواحی علاقے احمدپور میں 81 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے ہائی اسکول میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کئمپ میں ملک کے نامور ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات دی، تفصیلات کے مطابق احمد پور میں شہباز رینجرز 81 ونگ خیرپور کی جانب سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ کا افتتاح شہباز رینجرز کے کرنل عمران حیدر اور اور پی پی ایچ آئی ضلعی کوآرڈینر محمد عارف عباسی نے کیا ، کیمپ میں ملک کے مشہور ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں، اس مؤقع پر شہریوں اور سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے رینجرز کے اس اقدام کو سرہا گیا اور کہا کہ ملک و عوام کیلئے خدمات قابل قدر ہیں، کیمپ کے انعقاد میں پی پی ایچ آئی کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں