سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن (اسٹیویٹا )کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 14 نومبر 2019 21:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سندھ ٹکنیکل ایجوکیشن (اسٹیویٹا )کے ملازمین کی کثیر تعداد نے اسٹیویٹا یونٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے زیر قیادت مرکزی صدر فہد ملک،جنرل سیکریٹری سید احمد شاہ،جمیل احمد عباسی،معشوق علی بلو،وقاص تھیم،عابد بلوچ،خالد تھیم،جانی سانڈ ،عبدالصمد ،عرفان خاصخیلی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ملازمین نے مطالبات کے حصول کیلئے ہاتھوں میں تحریری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹیویٹا یونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم کئی سالوں سے متعلقہ محکمے میں نیک نیتی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں تاہم انتظامیہ اور حکومت اسٹیویٹا کے قوانین کے مطابق ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہے متعلقہ افسران کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی دیا گیا لیکن اس پر کسی قسم کا کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے مذکورہ رہنماؤں نے بالا حکام سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے اسٹیویٹا قوانین کے مطابق ملازمین کے پروموشن،سنیارٹی لسٹ،جی پی فنڈ اکاؤنٹ اوپن،ٹائم اسکیل،سروس بک اور ریکارڈ منٹین ،ماہانہ تنخواہ ٹریثری معرفت فراہمی،خیرپور میں علحیدہ ٹیکنیکل کالج کا قائم عمل میں لاکر متاثرین ملازمین کو پوسٹنگ اور اپنے اپنے ڈسٹرکٹ یا یاریجن میں رکھتے ہوئے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں