سکھر ،انسداد دہشتگردی کی عدالت سے شکارپور دھماکے کے دوملزمان کو عمر قید کی سزا، ایک بری

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) سکھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے شکارپور دھماکے کے دوملزمان کو عمر قید کی سزا، ایک بری، تفصیلات کے مطابق سکھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے شکارپور میں 2015 میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش حملے جس میں 65 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے میں دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان خلیل بروہی اور غلام رسول بروہی کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے جبکہ ایک ملزم محمد الدین بروہی کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت سکھر سینٹرل جیل میں ہوئی جہاں پر ملزمان پہلے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر خود کش حملے کے مقدمے میں چودہ چودہ سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جیل میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل سکھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں