ٰسکھر،جے یو آئی کے آزادی مارچ سے پی ٹی آئی حکومت کی جڑیں ہل چکی ہے ، مولانا محمد صالح اندھڑ

جمعرات 21 نومبر 2019 20:33

( سکھر(آن لائن) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح اندھڑ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ سے پی ٹی آئی حکومت کی جڑیں ہل چکی ہے ، نااہل وزیر اعظم عمران خان گھر جانے کی تیاری کر لیں ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن ثابت ہوئی ہے نااہل حکمرانوں اور انکے چہتے وزراء نے پاکستا ن کی غریب اور مظلوم عوام کو سوائے مہنگائی ، بے روزگاری کے کچھ نہیں دیا الٹا پاکستان کو قرضوں تلے دبا دیا ہے ، بجلی ، گیس ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد اب اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے مگر موجودہ نااہل حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، ملک میں ڈالر سے زیادہ قیمت ٹماٹر کی ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی صوبائی سیکریٹریٹ میں جے یو آئی ضلع سکھر کی عاملہ ، تعلقہ کی عاملہ اور یونٹ کے امراء و نظماء عمومی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میںآزادی مارچ کے پلان سی پر عملدرآمد سمیت شہید اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ اور غور و خوص کیا گیا اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما حافظ غلام محمد کندھر ، مولانا غلام اللہ ہالیجوی ، حافظ عبدالحمید مہر ، مولانا محمد زبیر مہر ، قاری لیاقت علی مغل ، حافظ ابو اسامہ عباسی ، عبدالمنان سمیجو سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد صالح اندھڑ کا مزید کہنا تھا کہ سکھر میں 28نومبر کو منعقد ہ شہید اسلام کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی و صوبائی قیادت سمیت لاکھوں کارکنان شرکت کرینگے اور حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا ، مولانا محمد صالح اندھڑ کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس حکومت کو لے ڈوبے گا ، حکومت کمزور ہو چکی ہے اور آخری سانسیں گن رہی ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان کا سب سے بڑا چور اور من لانڈرنگ کا ہیرو عمران نیازی نکلے گا پاکستان کی باشعور عوام کی نظریں اب پاکستان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر ہیقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عوام دشمن تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں