روہڑی میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،گھر اور سینکڑوں دوکانیں مسمار

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:38

سکھر۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) روہڑی میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا، گھر اور سینکڑوں دوکانیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

روہڑی میں بھی اسٹنٹ کمشنر اویس مشتاق کی نگرانی میں محکمہ ایریگیشن کیجانب سے پولیس کی مدد سے علی واہن کے علاقے میں دریائے سندھ کے کنارے واقع محکمہ آبپاشی کی زمین پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ، آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا، متعددگھر، دوکانیں اور بھینسوں کے باڑے مسمار کردیئے گئے، آپریشن کے دوران گھروں میں موجود سامان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں