دریائے سندھ میں پانی سطح کم ہونے کے سبب نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن روہڑی کینال میں پھنس گئی

جمعرات 23 جنوری 2020 00:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) دریائے سندھ میں پانی سطح کم ہونے کے سبب نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن روہڑی کینال میں پھنس گئی ، محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزویٹر عدنان و دیگر عملے نے دریائے سندھ میں بھٹکی ہوئی نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفِن کو ریسکیو کر لیا گیااس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف سکھر کے ڈپٹی کنزویٹر عدنان نے بتایا کہ سندھ وائلڈ لائف کی جانب سے میل ڈولفِن کو روھڑی کئنال سے ریسکیو کیا گیا ریسکیو کردہ بلائنڈ ڈولفِن کی لمبائی سات فوٹ چار انچ ہے، بلائنڈ ڈولفن کی عمر بیس سے پچیس سال اور وزن 83 کلو ہے، ڈولفِن کو نیوی پارک کے قریب گہرے پانی میں چھوڑا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں