شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ایم سی سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کا حقوق کیلئی25ویں روز احتجاجی سلسلہ جاری

جمعرات 23 جنوری 2020 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ( شیوا ) جی ایم سی سکھر کے زیر اہتمام ملازمین نے اپنے حقوق کیلئی25ویں روز بھی احتجاجی سلسلہ جاری رکھا اور پرنسپل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت شیوا چیئرمین ریاض احمد بھیو ، برادری خان گڈانی ، سنی ، یار محمد کٹپر ، نعیم احمد و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنما?ں کا کہنا تھا کہ شیوا لاڑکانہ اور سکھر کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی تحریک کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کیا لیکن انتظامیہ کا یہ وعدہ بھی وفا نہیں کرسکی،چھ ماہ بیت گئے ہیں لیکن ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں ملازمین میں شدید مایوسی اور بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے،ملازمین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر منتخب باڈی کے خلاف جھوٹے کیس اندراج کرائے جارہے ہیں جبکہ دو سنئیر ملازمین پر جھوٹا کیس داخل کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ سمیت چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرانے میں اپنا کردار اداکریں بصورت دیگرملازمین کا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں