کمشنر سکھر ڈویژن کا پولیو مہم کے دوران اسٹل مسنگ چلڈرین کی تعداد بڑھنے پر برہمی کا اظہار

جمعرات 23 جنوری 2020 23:03

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) کمشنر سکھر ڈویزن شفیق احمد مہیسر نے گزشتہ پولیو مہم کے دوران اسٹل مسنگ اور ناٹ اویل ایبل چلڈرین کی تعداد بڑھنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز اور ٹیموں کے خلاف کارروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو لیٹر لکھا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس کے کانفرنس روم میں پولیو کے خاتمے کے لئے سکھر ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر۔ون سکھر اختر حسین قریشی، ڈائریکٹر ہلتھ سروسزآغا سمیع اللہ، ڈی سی سکھر رانا عدیل، ڈی سی خیرپور محمد نعیم سندھو، ڈی سی گھوٹکی خالد سلیم، تینوں اضلاع کے ڈی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ اوز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل کام شروع کرنا ہوگا، مائکرو پلان ہفتہ پہلے اپڈیٹ کیا جائے تب ہی مہم کامیاب ہو سکتی ہے جبکہ ٹیموں کی ترتیب ایک دن پہلے چیک کی جائے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے نئے ویکسینیٹرز کو فوری طور پر فیلڈ میں بھیج کر ان کے تبادلوں پر پابندی لگائی جائے جبکہ پولیو مہم کے دوران لیڈی سپروائزر کا اہم کردار ہے۔

کمشنر سکھر نے خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں آر ایچ سیز، چلڈرین اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں نومولود بچوں کو پولیو سے بچائوکے زیرو ڈوز کم تعداد میں لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پی پی ایچ آئی، ای پی آئی اور دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں اور ہسپتالوں میں بچوں کو زیرو ڈوز کے لئے میکنزم بنایا جائے۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹرز میں 24گھنٹے پولیو ویکسینیٹ کو یقینی بنایا جائے اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو پولیو ڈراپس فراہم کر کے بچوں کو زیرو ڈوز کے لئے پابند بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کی سرویلینس اور مانیٹرنگ کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے برتھ رجسٹریشن کے سلسے میں ماہانہ رپورٹ حاصل کی جائے اور غلط اعداد وشمارفراہم نہ کئے جائیں۔ کمشنر سکھر نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر پرائیویٹ ہسپتالوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اور انسپیکیشن کا عمل بڑھایا جائے۔

کمشنر سکھر ڈویژن نے ہدایت کی کہ پولیو مہم میں خراب کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرزاور ٹیموں سے کوئی بھی رعایت نہ ہوگی۔ فوری طور پر غیر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو لکھا جائے۔ کمشنر سکھر نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دیں اور یونین کونسل کی سطح پر پولیو ٹیموں اور یو سی ایم اوز کو پولیو مہم سے پہلے طلب کرکے مائکرو پلان اپڈیٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں