جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا این ایل ایف کے رہنماء سے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 23 جنوری 2020 23:03

سکھر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری نے اپنے ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے کی گئی ہڑتال کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ 2 سے گریڈ 16 سے تمام ملازمین کو 75 فیصد لیو انکیشمنٹ ادا کردی گئی ہے جبکہ بقایا 25 فیصد لیو انکیشمنٹ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب ادا نہیں کی جاسکی ، فنڈز کی دستیابی کے بعد بقایا 25 فیصد لیو انکیشمنٹ ادا کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے تحت ملازمین کی ترقیوں کے آرڈرز جاری کئے گئے ہیں اور ماڈل سکول کی فیس میں معمو لی اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ بجٹ میں اعلان شدہ 15 فیصد اضافی تنخواہوں کا ڈیفرنس فنڈز کی دستیابی کے بعد ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ سات سالہ دور میں ملازمین کے بے شمار مسائل حل ہوئے ہیں جن میں کچے ملازمین کو ریگولر کرنا اور ملازمین کی کافی تعداد میں ترقیاں شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملازمین کی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مدت پوری ہوچکی ہے ،ترجمان نے تمام ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال ختم کرکے اپنا دفتری کام سرانجام دیں تاکہ عوام الناس کو تکلیف نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں